پاکستان میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت غیر معمولی طور پر منفی درجے تک پہنچ گیا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ پنجاب کی بات کی جائے تو پنجاب میں سردی اپنے عروج پر ہے جبکہ 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب میں شدید سردی، دھند، برفباری کا الرٹ جاری ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ہنزہ میں درجۂ حرارت منفی 20 تک ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی شدید سردی کی نشاندہی ہے۔ کوئٹہ میں بھی منفی 1 کے قریب درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح اسلام آباد، لاہور، پشاور جیسے شہروں میں بھی درجۂ حرارت 4 سے ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی جیسے ساحلی شہر میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر گیا ہے جو کہ تقریباً 7 سے 9 ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخواہ اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت گہری دھند کے باعث غیرضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ٹریفک بھی متاثر ہے۔
این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور گرم کپڑوں، احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کی ہیں۔









