بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

PTI نے 8 فروری کو نئے فساد کا پروگرام تیار کیا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو نئے فساد کا پروگرام تیار کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی اور فساد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ان کی سیاست لوگوں کو اکسانے پر ہی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر حملے کی فرانزک رپورٹ میں ان کے چہروں اور آواز کی جانچ پڑتال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اپنے جرم نہ ماننا پی ٹی آئی والوں کی پرانی عادت ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کراچی کی سیر پر تھے، ہمیشہ کی طرح انہوں نے میڈیا سے بدتمیزی کی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ سزائیں کاٹ رہے ہیں، یہ فسادی لوگ ہیں فساد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ لوگ سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، ان کی سیاست لوگوں کو اکسانے پر ہی ہے۔