بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، گلشن معمار کی ڈائپر فیکٹری میں آتشزدگی، لیبر محفوظ

کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد علاقے گلشن معمار میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ سپرہائی وے سائٹ پر واقع فیکٹری میں پیش آیا ہے، جس میں ڈائپر بنائے جاتے ہیں، فیکٹری سے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ فیکٹری کو فوری طور پر خالی کروالیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے، فوری طور پر اس پر قابو پالیا جائے گا۔