بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

14 جنوری کو اپوزیشن لیڈر تقرری کا عمل شروع کیا جائیگا : سپیکر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا آغاز مختلف واقعات میں شہید اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سے متعلق معاملہ ایوان کے سامنے رکھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے 9 نومبر، 5 دسمبر اور اس کے بعد بھی متعدد خطوط لکھے گئے۔

اسپیکر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ اب اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا باقاعدہ عمل شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق قومی اسمبلی کے قواعد پڑھ کر سنا دیے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا۔

اسپیکر کے مطابق 14 جنوری سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ نامزدگیاں آج یا کل دوپہر 3 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

اس موقع پر اپوزیشن رہنما عامر ڈوگر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کل تک اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی جمع کرا دیں گے۔