کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی دورہ کراچی پر تنقند کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نےکراچی میں نو مئی جیسا واقعہ دہرانےکی کوشش کی،سہیل آفریدی نے قوانین کی خلاف ورزی کی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاسہیل آفریدی کوتکلیف دینےمیں سندھ حکومت کوکوئی فائدہ نہیں ہوناتھا،پی ٹی آئی جان بوجھ کری شرارت کرنےکےموڈ میں تھی ،، تھریٹ الرٹ کےباوجودجلسےکی اجازت دی گئی۔
مزیدکہادورہ کےآغازپرہی سہیل آفریدی کوکچھ علاقوں میں جانےسےمنع کیاتھا،سیکورٹی تھریٹ کےباوجود وہ کئی علاقوں میں گئے،وزیر اعلیٰ سندھ نےمصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہیں کی،انہوں نے واضح کیا کہ آٹھ فروری کو سندھ میں پی ٹی آئی کی ہڑتال نہیں ہونے دیں گے۔









