بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اتحادی ہیں، رہینگے، مجھے سسٹم میں تبدیلی نظرنہیں آرہی ہے، پرویز اشرف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پالیمانی پارٹی کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی جس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا،عبدالقادرپٹیل ، آغا رفیع اللہ،نازبلوچ،نوابزادہ افتخار،پرویزاشرف، شازیہ مری،قاسم گیلانی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء پر مشاورت کی گئی جبکہ اراکین نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات کیں۔ راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اختلاف ختم ہونے کی تصدیق کی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی یکسوئی کےساتھ سسٹم کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل انہیں سے پوچھیں وہی بتا سکتےہیں، اتحادی ہیں اتحادی رہیں گےمجھے سسٹم میں تبدیلی نظرنہیں آرہی،حکومت نے آرڈیننس پر ہمارے واک آؤٹ کا نوٹس لیا،جو اچھی بات ہے، حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا ہے، پیپلزپارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلہ کرنے چاہئیں۔