لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ نے ایران میں مظاہرین کی اموات کی مذمت کرتے ہوئےایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں موجود برطانوی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا کہ مظاہرین کا قتل انتہائی خوفناک اور بے رحمانہ ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے ایرانی سفیر کو طلب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا احترام کریں۔
واضح رہے گزشتہ روز ایران نے برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کرکے مظاہروں کے دوران مسلح فسادیوں کی ویڈیوز دکھائی تھیں۔









