بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان انڈر-19 نے امریکہ کو 69 رنز سے شاندار شکست دے دی

بولواؤ(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر-19 ٹیم نے
ICC مینز انڈر-19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں امریکہ کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دے کر اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 294/8 رنز بنائے، سامیر منہاس نے 74 رنزکی شاندار اننگز کھیل کرٹیم کی بنیاد رکھی جبکہ علی حسن بلوچ نے 36 رنز بنا کرٹیم کے اسکورکو مضبوط بنایا۔

احمد حسین 43 رنز بنا کر زخمی ہونے کے باعث اننگز سے باہرہوگئے، تاہم ٹیم نے مسلسل بلے بازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف مضبوط اسکور قائم کیا۔

امریکہ کی ٹیم مقررہ ہدف 295 رنز کے تعاقب میں 43.5 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سہیل گارگ 75 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز رہے جبکہ مومن قمر اورعبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی انڈر-19 ٹیم کی شاندار بیٹنگ اور مضبوط بولنگ نے حریف ٹیم کو کبھی بھی میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا۔ اس فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آنے والے ورلڈ کپ کے لئے یہ اعتماد کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔

کوچز نے کھلاڑیوں کی ٹیم ورک اور کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم کی فارم میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے۔