بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل اپوزيشن لیڈر کی تعیناتی ہوجائےگی، اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو یقین دہانی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو کل تک اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں کوئی دوسرا فرد نہیں، اسپیکر آفس میں ملاقات سے متعلق کوئی بات نہيں ہوئی۔

ادھر پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپوزيشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنےکا مطالبہ کردیا۔

عامر ڈوگر نے کہاکہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہيں، محمود خان اچکزئی ہی تحریک انصاف کے اپوزيشن لیڈر ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈ ر کا معاملہ حل ہو گیا ہے، آج کل میں نوٹیفکیشن ہوجانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی بلکہ یہ ابتدا ہے ، لمبی جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن اتحاد آنے والے دنوں میں کراچی جائے گا۔ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں جس کامطلب نیا میثاق جمہوریت ہے۔