جینوا:(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے گاوی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے جنیوا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کے لیے جاری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عائشہ رضا فاروق نے گاوی کی جانب سے پاکستان کے لیے جاری تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لیے ای پی آئی اور پی ای آئی کے مؤثر انضمام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ حالیہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔عائشہ رضا فاروق نے پاکستان کے لیے ہیگزاویلنٹ ویکسین کو ترجیح دینے کی درخواست کی۔
عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ یہ ملاقات آئندہ ماہ 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے انعقاد سے قبل ہوئی، جو ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا مقرر کیا جائے گا اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں۔









