بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنید صفدرکی دوسری شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کا دعوتی کارڈز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

وائرل دعوت نامے اور میڈیا رپورٹس کےمطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو ہونگی،جبکہ ولیمہ 18 جنوری کو متوقع ہے۔جنیدصفدر کی شادی شانزہ سےہونے جا رہی ہے،جو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امرا، لاہور میں منعقد کی جائیں گی،تاہم شریف خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ انکی پہلی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔