اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری کردیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ قواعد و ضوابط موجود ہیں، اپوزیشن نے بےجا تنقید اور ایشو بنانے کی کوشش کی۔ تصدیق کا معاملہ اسپیکر کی صوابدید پر ہے، اسپیکر نے اجلاس کے دوران طریقہ کار سے آگاہ کیا تھا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سیکریٹری قومی اسمبلی اور سیکریٹری لا سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔فیصلہ آج شام یا کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے چیمبر میں قائد حزب اختلاف کی تقرری سے متعلق اسکروٹنی کی، جبکہ سیکرٹری قومی اسمبلی اور اسپیشل سیکرٹری قانون بھی مشاورتی عمل میں شریک رہے۔اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے تصدیقی عمل کا جائزہ بھی لیا گیا، اور مشاورت مکمل کرنے کے بعد اسپیکر پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق فیصلہ آج شام یا کل متوقع ہے، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نوٹیفکیشن اپوزیشن رہنماؤں کے حوالے کریں گے۔









