اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے تاریخ کا بدلہ لینے سے متعلق بیان پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اجیت دوول کو اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کا مرتکب قرار دیدیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا تاریخ کا بدلہ لینے کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے،پاکستان کو اس بیان بازی پر کوئی حیرانی نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ایسے بیانات ان لوگوں کی ذہنیت کے عکاس ہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں،اور تاریخ کے جھوٹے خیالی قصوں کو حکمت عملی کا متبادل سمجھتے ہیں ۔









