بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحت کارڈ سہولت نئے فارمولے کے تحت بحال کرنیکا فیصلہ

 

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ سہولت نئے فارمولے کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاق کے تعاون سے آزاد کشمیر حکومت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لیے الگ فنڈز مختص کر دیئے ہیں، وفاقی کابینہ نے صحت سہولت پروگرام کے لیے فنڈز کے اجرا کی بھی منظوری دے دی ہے۔

دیہات میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کلینکس آن وہیلز کی آؤٹ سورسنگ

ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے مفت علاج کی سہولت بدستور جاری رہے گی، تاہم عام شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کو ’کوپیمنٹ‘ ماڈل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

16 جنوری 2026ء سے مختلف مراحل میں پینل اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت دوبارہ فعال کی جائے گی۔