بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: سپر ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے کے باعث بند سپر ہائی کے دونوں ٹريکس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

سیلابی ریلہ سپر ہائی وے پر آنے کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں اور اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 106، قائد آباد میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ فیصل بیس پر 65، اورنگی ٹاؤن میں 56، اولڈ ایئر پورٹ پر 49، گلشنِ حدید میں 46 اور جناح ٹرمینل پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔