بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کیلئے ویزے جلد بحال ہونے کی امید ہے، ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکا کی ویزہ پابندیوں کے حوالے سے ہم نے امریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اپنی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے۔

طاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر امور میں بہتر تعاون جاری ہے اور دفتر خارجہ اس معاملے پر ہر ممکن رابطے کر رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ویزے کی سہولت دوبارہ دستیاب ہو سکے۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہا پاکستان بھارتی آرمی چیف کےدہشتگردکیمپوں کے حوالےسےبیانات مسترد کرتا ہے، کلبھوشن یادیو کاپاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہوناریکارڈکاحصہ ہے،آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے ایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا،صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔