بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روک دیے گئے، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روک دیے گئے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نےشیڈول واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی آرڈیننس کی وجہ سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن میں بتایا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا موڈ بھی تبدیل ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا شیڈول واپس لیا جاتا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔