بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مبنی 3 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا۔

میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ مکمل کیا، 3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، میڈیکل ٹیم میں ایچ او ڈی اپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عارف، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر اوسل اور ڈاکٹر ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی، پہلے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور لیڈر شپ کی ملاقات تو کرائیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، اب مذاکرات کا اختیارمحمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے ، مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی۔