قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کےلیے اہم اجلاس میں سیکرٹری سینیٹ اور متعلقہ حکام مشاورت میں شریک ہیں، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہاہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی نےسینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کواپوزیشن لیڈرنامزد کیا ہوا ہے۔
قبل ازیں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔









