بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں آج شبِ معراج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ملک بھرمیں آج شبِ معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی شب معراج اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور ﷺ کو عطا کیا گیا ایک ایسا معجزہ ہے جس سے اللہ کی قدرت اور آپ ﷺ کے بلند مقام کا اظہار ہوتا ہے یہ شرف کسی اور انسان کو حاصل نہیں ہے ۔

شبِ معراج کا ذکر قرآن مجید میں سورہ اسرا ہ میں کیا گیا اس رات نبی کریم ﷺ کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ اور وہاں سے ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی، جہاں آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی بے شمار نشانیوں کا مشاہدہ فرمایا۔ شب معراج میں نمازوں کی فرضیت یعنی اس رات پانچ وقت کی نماز کا تحفہ ملا، جو مومن کے لیے اللہ سے قربت کا ذریعہ ہے۔ امت کے لیے تحفے کے طورپر سورہ بقرہ کی آخری آیات اور شرک سے پاک مسلمانوں کے لیے بخشش کی بشارت بھی اسی رات ملی ۔شب معراج کا واقعہ ایمان کی تقویت اور مسلمانوں کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے اور اللہ کی قدرت پر یقین بڑھاتا ہے۔

یہ واقعہ نبوت کے 12ویں سال 27 رجب کو پیش آیا جس میں نبی اکرم ﷺ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ ا لسلام اور حضرت آدم علیہ ا لسلام اور مختلف انبیائےکرام کی ملاقاتیں ہوئیں اور جنت اور دوزخ کے بارے میں بھی مشاہدہ کرایاگیا۔