اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت کی جانب سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے عملی دستبرداری بھارت کی ایران کے ساتھ تعلقات کی اصلیت سامنے لے آئی ہے ۔ امریکی دباؤ کے تحت ایران سے طے شدہ معاہدے کو ترک کرنا بھارت کی دوغلی اور موقع پرستانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے امریکی پابندیوں کے نفاذ سے قبل ایران کو معاہدے کے تحت 120 ملین ڈالر کی طے شدہ رقم ادا کی تھی۔ انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ کے بورڈ پر موجود سرکاری نامزد ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس کا مقصد امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات سے متعلق افراد اور اداروں کو بچایا جا سکے۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ خدشہ ہے بھارت نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ بظاہر سرمایہ کاری کیلئے لی تھی ، حقیقت میں بھارت اس کو مذموم عزائم کیلئے استعمال کر رہا تھا ۔









