بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاران میں بینک لوٹنے کی کوشش ناکام ، 12 دہشتگرد ہلاک : سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ خاران میں بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور 14 کے قریب دہشتگرد مارے گئے ہیں جن میں سے 12 کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، دہشتگرد عام لوگوں کو بسوں سے اُتار کر مار رہے ہیں، ماضی میں بلوچستان کی ہائی ویز 7 سے 10 دن تک بند ہوتی تھیں، آج بلوچستان کی کوئی ہائی وے 7 منٹ بند نہیں ہوتی، بلوچستان میں بینکوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، دہشتگرد طالب علموں کو گمراہ کر کے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔