بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ایران میں تناؤ کم کرنےکیلئے کوشاں، حمایت کا شکریہ: ابوالحسن

 

کوئٹہ:(نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کے موجودہ حالات میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ایران سید ابوالحسن میری کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا موقف ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے، پاکستان ایران میں تناؤکو کم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ایران میں حالات کو بگاڑنے کا ذمہ دار ہے، پاکستانی میڈیا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مغربی میڈیا کی خبروں کو فالو نہ کریں، امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ایرانی عوام نے ناکام بنا دیا۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ ایران مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اسرائیل اور امریکہ نے سازش کے تحت کچھ نوجوانوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کی۔