بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعلی دستاویزات اور فراڈ سے بیرون ملک جانیوالے 2 مسافروں کو روک دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور فراڈ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو روک لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق روکے گئے مسافروں میں حسنین اظہر اور محمد عاطف شامل ہیں، مسافر حسنین اظہر جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ محمد عاطف غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کو مزید کارروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔