بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سخت گیر شہرت رکھنے والے مرزا ساجد بیگ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنی سخت گیری اور کڑے نظم و نسق کے لئے شہرت رکھنے والے صوبائی افسر مرزا ساجد بیگ نے اڈیالہ کی تاریخ ساز جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے وہ قبل ازیں فیصل آباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ تھے ان کا تقرر ایسے موقع پر ہوا ہے جب اڈیالہ جیل میں زیر حراست بعض مجرموں کے بارے میں تاثر عام ہوگیا ہے کہ وہ قابو سے باہر ہورہے ہیں اور بلا استثنا سب کو برا بھلا کہ نے لگ گئے ہیں۔ راولپنڈی کی اس اڈیالہ جیل میں ہی وفاقی دارالحکومت کے سزایافتہ قیدی رکھے جاتے ہیں اور ان میں دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، ملک دشمن سرگرمیوں میں ماخوذ ہے خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔ ان دنوں اسی اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کا بانی بھی سنگین مقدمات میں سزایافتہ ہونے کے بعد اپنی قید کے سال پورے کررہا ہے۔