بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسانی جان بہت قیمتی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمدناگزیر، وزیراعلیٰ پنجاب

 

لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے اور سڑکوں پر احتیاط لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔