بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے مانگ لی

نیویارک:(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی گولہ باری ایک بار پھر شروع ہو گئی۔ جس میں دونوں جانب سے طنزیہ تبصرے اور مذاق کی گولہ باری دیکھی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ تو ریان ایئر کے آفیشل اکاؤنٹ نے طنزیہ انداز میں مسک کو چھیڑتے ہوئے کہا “شاید آپ کو وائی فائی کی ضرورت ہے؟”اس کے جواب میں ایلون مسک نے دوبارہ ریان ایئر کو خریدنے کی بات چھیڑ دی۔ اور اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صارفین سے پوچھا کہ انہیں کمپنی خریدنی چاہیے یا نہیں۔ وہ ریان ایئر میں کسی ایسے شخص کو سربراہ بنانا چاہتے ہیں جس کا نام ریان ہو۔

ایلون مسک کی اس پوسٹ پر لاکھوں افراد نے ووٹ دیا۔ جن میں سے 80 فیصد سے زائد نے ان کے حق میں رائے دی۔یہ پہلی بار نہیں کہ مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی ہو۔ بلکہ چند ہفتے قبل چيف ایگزیکٹو مائیکل او لیری نے ایلون مسک اور اسٹارلنک کے حوالے سے شدید تنقید کی تھی۔او لیری نے اسٹارلنک کو مہنگا اور غیر عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طیارے پر اینٹینا نصب کرنے کی لاگت سالانہ 200 سے 250 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ جو ناقابل برداشت ہے۔

اس پر برہم ہو کر ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر او لیری کو “احمق ترین شخص” قرار دیا۔ اور انہیں سی ای او کے عہدے سے برطرف کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں ایک صارف کے مشورے پر مسک نے کہا “یہ اچھا خیال ہے”۔ریان ایئر، جو آئرلینڈ کی ایک کم لاگت فضائی کمپنی ہے۔ اپنے مسافروں کو دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں سستی سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس تنازع نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اور اس کے عالمی میڈیا میں بھی وسیع چرچے ہیں۔