ریاض (نیوزڈیسک)سعودی کابینہ نے غزہ پٹی کے لیے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کی ہے۔
سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں وزراء نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے علاقے میں واپس آنے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
سعودی کابینہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی بھی حمایت کی اور شامی جمہوری افواج کو شامی ریاست میں ضم کرنے کے اقدام کو تسلیم کرتے ہوئے ملکی امن اور شامی خودمختاری پر اپنا عزم دہرایا۔
کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب یمن بحران کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے ، اس سلسلے میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں کی ترقی کے لیے 507 ملین ڈالر کے منصوبوں اور پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔









