بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

چڑہوئی کالاڈب کے دو نوجوانوں نے لیسٹر یونیورسٹی سے اعلیٰ اعزازات کے ساتھ ڈگریاں حاصل کر لیں

چڑھوئی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوئی کالاڈب سے تعلق رکھنے والے دو ہونہار نوجوانوں حماد کبیر اور حسن کبیر نے برطانیہ کی معروف لیسٹر یونیورسٹی سے اعلیٰ اعزازات کے ساتھ ڈگریاں حاصل کر کے پاکستان اور اپنے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

چڑہوئی کالاڈب سے تعلق رکھنے والے محمد کبیر قریشی، حال مقیم پیٹربرا برطانیہ، کے صاحبزادوں حماد کبیر نے فارماسوٹیکل سائنس جبکہ حسن کبیر نے فرانزک سائنس کے شعبے میں اعلیٰ گریڈ زکے ساتھ اپنی ڈگریاں مکمل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ روز لیسٹر میں منعقدہ یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب میں وائس چانسلر نے دونوں نوجوانوں کو باضابطہ طور پر ڈگریاں دیں۔ اس موقع پر گریجویشن ہال میں خوشی اور فخر کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

اس شاندار کامیابی پر سماجی، سیاسی اور علمی شخصیات سمیت عوامِ علاقہ نے حماد کبیر اور حسن کبیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ ان کے والدین اور خاندان کو دلی مبارکباد دی گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے اور نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔

تازہ ترین
حوثیوں اور ایران نواز عراقی گروپ کے حملے، سعودی عرب کی اہم ترین تیل پائپ لائن بند
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت