بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پٹرولنگ کیلئے پہلی الیکٹرک گاڑی پنجاب کا اعزاز، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور الیکٹرک وہیکل کو خود ڈرائیو کیا، لاہور میں پہلی جدید ترین بی وائی ڈی الیکٹرک ٹریفک سے پٹرولنگ کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین پولیسنگ یونٹ اور الیکٹراک وہیکل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی رینج 410 کلومیٹر فی چارج ہے، الیکٹرک گاڑی 30 سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے، الیکٹرک وہیکل میں سرویلنس کا جدید پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پٹرولنگ پر مامور 103 گاڑیاں ماہانہ 28,000 لیٹر ایندھن استعمال، 7.42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں سے سالانہ فی گاڑی تقریباً 4,500 لیٹر ایندھن کی بچت، آپریشنل لاگت میں کمی اور زیرو کاربن اخراج ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کو بتدریج بڑھانے کی ہدایت کی اور گرین پولیسنگ یونٹ کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں شروع کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج کا باعث بنے گا، گرین پولیسنگ صاف ستھری فضا اور گڈگورننس کے وژن کا عکاس ہے۔

تازہ ترین
حوثیوں اور ایران نواز عراقی گروپ کے حملے، سعودی عرب کی اہم ترین تیل پائپ لائن بند
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت