بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

8 فروری کو عوام نکلے تو مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر 8 فروری کو عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی بات درست ہے کہ اس وقت حکومت کو مذاکرات کی فوری ضرورت نہیں، تاہم یہ ضرورت اس وقت پیدا ہوگی جب حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کا حقیقی دباؤ محسوس ہوگا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے احتجاج پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور اگر اس دن عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے تو مذاکرات کے امکانات مضبوط ہوں گے، جبکہ احتجاج ناکام ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کو کم از کم چھ ماہ تک سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی ضروری ہے، تاکہ ان کے اہلِ خانہ اور ڈاکٹرز کو ان تک رسائی حاصل ہو سکے۔
8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاحال کوئی واضح حکمتِ عملی سامنے نہیں آئی۔ اگر شٹر ڈاؤن کی بات کی جا رہی ہے تو اتوار کے دن پہلے ہی بیشتر کاروبار بند ہوتے ہیں، اس لیے اس کا اثر محدود ہو سکتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان نامکمل رہتا ہے، جبکہ اپوزیشن قیادت کی تقرری میں پانچ ماہ لگے، حالانکہ یہ عمل پہلے ہی مکمل کیا جا سکتا تھا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے