بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

اسلام آباد کے علاقے کورال شریف آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، جس کے بعد دکان میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑ لی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی، تاہم واقعے کی وجوہات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر متعلقہ سلنڈر شاپ کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو شہر بھر میں ایسی دکانوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

 

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے