بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے ہوئی، بہتری پر بات ہو سکتی ہے: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور کی گئی تھی، تاہم اگر تمام فریق دوبارہ متفق ہوں تو اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اصلاح کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور اس حوالے سے حکومت کا مؤقف سنا جانا چاہیے۔
انہوں نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ یہ طے کیا جائے کہ عمارت کی اضافی منزلوں کی منظوری کس نے دی، کب دی اور اس کی تعمیر کب ہوئی۔ رانا ثنااللہ کے مطابق اس معاملے میں مکمل احتساب ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا 8 فروری کو ہونے والا احتجاج ناکام ہوگا۔
پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اب ملاقاتوں کا واضح طریقہ کار طے کر دیا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جمہوریت پر یقین رکھنے والے رہنما ہیں، تاہم فی الحال مذاکرات کے فوری آغاز کا امکان نظر نہیں آتا۔
مشیر وزیراعظم نے زور دیا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے، کیونکہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے، عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔
خواجہ آصف کے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں انہوں نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا تھا۔ ایوان میں کسی رکن کو اظہارِ خیال سے روکنا مناسب نہیں، اگر اختلاف ہو تو جواب دیا جائے۔ ان کے مطابق خواجہ آصف نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ان کا بیان پارٹی پالیسی ہے، اس لیے ذاتی رائے کو ذاتی ہی سمجھا جانا چاہیے۔
رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے ہوئی تھی، لیکن اگر بہتری کی ضرورت محسوس ہو تو اس پر بھی اتفاقِ رائے سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم پر حکومت کا واضح مؤقف ہے اور اس پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے۔

 

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے