بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، سعودی عرب جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 875 گرام آئس اور 90 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق عمرے کی غرض سے سعودی عرب روانہ ہونے والے مسافر کو مشکوک قرار دے کر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران منشیات برآمد ہوئیں۔ کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں کچلاک بائی پاس، ضلع کوئٹہ کے قریب ایک گاڑی سے 78 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران 61 کلوگرام آئس ضبط کی گئی، جن میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
مزید کارروائیوں میں چونگی نمبر 26، اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 18 کلوگرام چرس جبکہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پر اسپتال کے قریب ایک ملزم سے 2.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس میں مزید دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر ان کارروائیوں کے دوران 195.22 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے