بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مری میں 4 انچ برفباری، سیاحوں کی بڑی آمد، ڈی پی او خود فیلڈ میں متحرک

اسلام آباد (طارق محمود سمیر)ملکۂ کوہسار مری میں برفباری کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں میں اب تک 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہر اور داخلی راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا کے مطابق جمعرات کی رات 9 بج کر 20 منٹ تک مری کے ضلعی داخلی راستوں سے 10 ہزار 741 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ 9 ہزار 544 گاڑیاں واپس روانہ ہوئیں۔ اس وقت ضلع مری کی حدود میں نیٹ 1,197 گاڑیاں موجود ہیں۔ اسی طرح شہر کے اندرونی علاقوں میں 9 ہزار 551 گاڑیاں داخل ہوئیں اور 7 ہزار 469 گاڑیاں باہر گئیں، جس کے بعد شہر میں گاڑیوں کی مجموعی تعداد 2,082 ریکارڈ کی گئی۔
ڈی پی او مری نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 21 جنوری کی رات سے اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 339 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ 10 ہزار 88 گاڑیاں واپس روانہ ہوئیں۔ اس وقت گنجان علاقوں میں گاڑیوں کی نیٹ تعداد 2,278 ہے۔
برفباری کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک صورتحال کا خود جائزہ لینے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ ان کے مطابق مری پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار تمام اہم شاہراہوں اور مختلف مقامات پر تعینات ہیں اور شدید موسم میں سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے 24 گھنٹے متحرک ہیں۔
سیاحوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او مری نے کہا کہ برفانی سڑکوں پر پھسلن سے بچنے کے لیے سنو چین کا استعمال لازمی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ہیٹر کے استعمال کے پیش نظر گاڑی میں ایندھن کی مقدار مکمل رکھی جائے۔ انہوں نے شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کے باعث رات کے وقت اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی۔
ڈی پی او مری نے مزید کہا کہ گاڑیوں کو مرکزی شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر پارک نہ کیا جائے تاکہ برف ہٹانے والی مشینری کے کام میں رکاوٹ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام چیک پوسٹس پر پولیس اہلکار سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ موسمی صورتحال اور ٹریفک ایڈوائزری سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشکل، گاڑی خراب ہونے یا ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے