بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال، دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے امریکی صدر اور شہباز شریف کو عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھایا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس میں حالیہ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے سوال کیا، ’’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟‘‘ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے جواب میں مہمانوں کی اگلی صف میں بیٹھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔ امن بورڈ کے معاہدے پر ارکان کی کے دستخط کی تقریب کے دوران دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیلڈ مارشل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھایا۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس میں ہونےوالے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی مختصر ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور کہا کہ انہوں نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس کے قیام کے اقدام پر صدر ٹرمپ کو سراہا، جسے انہوں نے جنگ سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا، ’’میں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ اگر وہ فلسطینی عوام کیلئے امن، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ کامیاب ہوا تو تاریخ اس اقدام کو ان کی عظیم وراثت کے طور پر یاد رکھے گی۔‘‘ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں صدر ٹرمپ کے موثر کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’مسٹر پریذیڈنٹ، تاریخ آپ کو ایک ایسے عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھے گی جس نے بروقت اور موثر انداز سے مداخلت کرکے خطے میں لاکھوں جانیں بچائیں۔‘‘ ملاقات کے ایک دلچسپ پہلو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے خود پاکستان کے آرمی چیف کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ مختصر ملاقات خوشگوار ماحول میں اور نہایت مثبت اور تعمیری رہی۔

انصارعباسی

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے