ملتان(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار کو نوٹس جاری کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 217 ملتان سے تحریک لبیک کے امیدوار زاہد حمید گجر کو ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ریلی و جلسہ منعقد کرنے سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے زاہد حمید گجر کو وضاحت کیلئے 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹی ایل پی امیدوار کو نوٹس جاری








