بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں،بہتا پانی جم گیا

بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گرنے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بہتا ہوا پانی بھی جم گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اگرچہ صوبے کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک چکا ہے، تاہم سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں بدستور جاری ہیں۔ کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کے باعث گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے، جس سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
شدید سردی کے سبب تالابوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر پانی منجمد ہو چکا ہے، جبکہ کوئٹہ۔زیارت شاہراہ کئی مقامات پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے سیاحوں کے زیارت جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ این 50 ژوب ہائی وے بھی مختلف مقامات پر بند ہے۔
چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین اور توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں بھی روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ پاک افغان سرحدی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سڑکوں کی بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نمک پاشی اور بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے میں مصروف ہے تاکہ آمدورفت کو بحال کیا جا سکے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے