بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحۂ گل پلازا: ریسکیو آپریشن کے 8ویں روز قرآن پاک اور لوح قرآنی بالکل سالم برآمد

سانحۂ گل پلازا میں ریسکیو آپریشن کے 8ویں روز ریسکیو ٹیم کو قرآن پاک اور لوح قرآنی برآمد ہوئے، جو خوفناک آگ کے باوجود مکمل طور پر محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو عملے نے اس مقام سے قرآن شریف اور لوح قرآنی نکالی جہاں چاروں طرف آگ سے شدید نقصان ہوا تھا، مگر یہ مقدس کتابیں بالکل سالم رہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کی کوششوں کے دوران یہ اہم مذہبی اشیاء محفوظ حالت میں ملیں، جس نے ریسکیو عملے اور عوام کو حیرت میں ڈال دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گل پلازا کی سرچنگ کے دوران مسجد اور دکانوں میں رکھی قرآن شریف کی متعدد جلدیں بھی محفوظ حالت میں برآمد ہو چکی ہیں، جو آگ کے باوجود بچ گئیں۔