بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے، جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا

لاہور:پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے نتائج سامنے آ گئے جس میں جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا۔

نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری 1283 ووٹ لے کر ایک مرتبہ پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِ مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری 711 ووٹ حاصل کر سکے۔

سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، ان کے مقابلے میں جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ایکسپریس نیوز سے وابستہ جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد 814 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار اعجاز مرزا 103 ووٹ حاصل کر سکے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عمران شیخ 1002 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا محمد اکرام 959 ووٹ حاصل کر سکے۔ خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 1035 ووٹ لے کر ایک بار پھر کامیاب رہے، ان کے مقابلے میں حسنین چوہدری 926 ووٹ لے سکے۔

خواتین کی نائب صدر کی مخصوص نشست پر جرنلسٹ پینل کی مدیحہ الماس 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ گرینڈ الائنس کی ثمینہ پاشا 956 ووٹ کے ساتھ قریب ترین مقابلے میں رہیں۔

گورننگ باڈی کی 9 جنرل نشستوں میں سے 8 پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ گرینڈ الائنس کا صرف ایک امیدوار سید بدر سعید منتخب ہو سکا۔ گورننگ باڈی کی نشستوں پر سید سجاد کاظمی 936 ووٹ لے کر سرِفہرست رہے، خواجہ سرمد فرخ 806 ووٹ کے ساتھ دوسرے، الفت حسین مغل 770 ووٹ کے ساتھ تیسرے اور ایکسپریس نیوز کے اسد محمود گڈو 765 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، راجہ عظمت اور ظہیر شیخ بھی گورننگ باڈی کے کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کی مخصوص اقلیتی نشست پر جرنلسٹ پینل کے آشر جان 860 ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور نو منتخب عہدیداران نے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پریس کلب کے کردار کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے