بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

گوادر علاقائی تجارت اور عالمی رابطہ کاری کا اسٹریٹجک مرکز بن رہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر تیزی سے پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک راستہ بن رہا ہے اور حکومت اسے جدید بندرگاہی اور ساحلی شہر میں تبدیل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
گوادر میں منعقدہ سیمینار اور ایگزیبیشن ’’گوادر جدید ساحلی شہر 2026‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے گوادر بندرگاہ کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، جس سے ملکی معیشت کو طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے۔
سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جہاں پالیسی سازی، سرمایہ کاری کے مواقع، سکیورٹی اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ گوادر علاقائی تجارت، بندرگاہی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کا ایک ابھرتا ہوا اسٹریٹجک مرکز بن چکا ہے، جو پاکستان کے جغرافیائی محلِ وقوع کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آفتاب الرحمٰن رانا نے گوادر کے سیاحتی امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یہ شہر پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری کا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد جمیل احمد کے مطابق گوادر پورٹ میں علاقائی تجارت اور لاجسٹکس حب بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے گوادر کے صنعتی امکانات اور اسپیشل اکنامک زونز کو ملکی معیشت کے لیے کلیدی قرار دیا، جبکہ نسٹ یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مقامی آبادی کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سیمینار کے شرکاء نے گوادر سیمینار 2026 کو پاکستان کی قومی معاشی ترقی اور مستقبل کی اقتصادی سمت کے تعین کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے