لاہور(سپورٹس ڈیسک)جب میں مسلمان نہیں تھا اس وقت بھی میرے سب دوست مسلمان تھے اور ہم بکرا عید مل جل کر مناتے تھے۔ دوست خاص طور پر بکرا عید میں میرے گھر زیادہ گوشت لاتے تھے اس وقت یہ نہیں معلوم تھا کہ اسے کھانا ثواب ہوتا ہے مگر میں تب بھی عید میں آیا قربانی کا گوشت ضرور کھاتا تھا”۔ مسلمان ہونے کے بعد عیدالاضحیٰ روایتی طریقے سے منائی اور تب معلوم ہوا کہ قربانی کا گوشت کھانا سنت بھی ہے

قربانی کے جانور کے لئے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کرتا ہوں
یہ کہنا ہے پاکستان کے سابق کرکٹر محمد یوسف کا جو کچھ عرصہ پہلے مذہب اسلام کے دائرے میں داخل ہوئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بکرا عید میں ان کے بچے قربانی کا جانور کچھ دن پہلے لے کر آتے ہیں اسے سجاتے، سنوارتے ہیں اور گھماتے ہیں۔ اگرچہ اب محمد یوسف کے پاس زیادہ ٹائم نہیں ہوتا اس کے باوجود وہ کوشش کرتے ہیں کہ قربانی کے جانور کی خدمت کریں۔

قربانی کا گوشت کھانا ثواب ہے
محمد یوسف نے عید الاضحٰی کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عید کا گوشت ضرور کھائیں کیوں کہ اس کے کھانے کا بھی ثواب ملتا ہے۔









