بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے صوبے کے تعمیراتی منصوبوں میں حفاظتی اقدامات مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں جاری تعمیراتی پروجیکٹس میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مواصلات صہیب احمد بھرتھ نے متعلقہ سی اینڈ ڈبلیو افسران کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیر مواصلات کے مطابق، تعمیراتی سائٹس پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، اور ہر جگہ وارننگ سائن، سیفٹی احکامات اور ایمرجنسی رابطے کے نمبر نمایاں طور پر لگائے جائیں گے۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ رات کے وقت تعمیراتی سائٹس پر مناسب لائٹنگ موجود ہو، اور تمام چیف انجینئرز سیفٹی اقدامات کی تعمیل کا سرٹیفکیٹ 3 فروری تک جمع کروائیں۔
یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ تعمیراتی مقامات محفوظ رہیں اور کسی بھی حادثے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔