برسلز(ویب ڈیسک)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف ریٹ کوٹہ (TRQ) معاہدے پر دستخط کردئیے گئے ۔معاہدہ ، برطانیہ کے EU سے اخراج کے بعد پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تجارت میں تسلسل اور قانونی وضاحت یقینی بنائے گا۔برسلز میں دستخطی تقریب کے دوران پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نےدو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی اعتماد میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔ معاہدہ کثیرالجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی تجارت سے وابستگی کا واضح پیغامہے۔ پاکستان اور EU کا دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔
پاکستان، یورپی یونین میںٹی آرکیو معاہدے پر دستخط، سفیر رحیم قریشی








