زیارت(نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے زیارت میں ایک سکیورٹی ادارے کےافسرسمیت دوافراد کو اغواکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے ورچوم سے سکیورٹی ادارے کے افسرسمیت دو افراد کواغواکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ بلوچستان حکومت اور لیویز کے مطابق مذکورہ افراد فیملی کے ہمراہ تفریح کیلئے زیارت جا رہے تھے۔ اغواء کار فیملی کو چھوڑ کر دو افراد کو ساتھ لے گئے ہیں۔لیویز ترجمان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سے سکیورٹی فورسز کا زیارت سے متصل علاقوں میں فضائی آپریشن جاری ہے۔واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی۔
زیارت، ایک سکیورٹی ادارے کےافسرسمیت دوافراد اغوا،سرچ آپریشن جاری








