اسلام آباد(طارق سمیر)ترلائی کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہو چکے ہیں اور متعدد نمازی زخمی ہیں – خود کُش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے۔ حکومتی ذرائع مصدقہ اطلاعات کے مطابق خود کُش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی تربیت حاصل کی۔ خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا تھا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہشگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ حکومتی ذرائع پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کاروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کاروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ حکومتی ذرائع مساجد اور معصوم شہریوں پر اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
ترلائی دھماکہ، خود کُش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے، حکومتی ذرائع








