بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف ازخودنوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف ازخودنوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 86صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس عمرعطابندیال نے تحریرکیا۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف تفصیلی فیصلے کا آغاز سورہ الشعرا سے کیا گیا ۔فیصلے میں کہاگیاہےکہ ڈپٹی سپیکرکا تحریک عدم اعتماد مستر دکرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔فیصلے کے مطابق وزیراعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے حکم غیرقانونی قراردیتے ہوئے کالعدم کیاجاتاہے۔فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل نے بیرونی مداخلت سے متعلق مراسلے کا حوالہ دیا۔مراسلے کامکمل متن عدالت کو نہیں دکھاگیا بلکہ اس کا کچھ حصہ بطوردلائل عدالت کے سامنے رکھاگیا۔پی ٹی آئی کے وکیل  کے مطابق مراسلے کے ذریعے حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی۔ عدالت نے قراردیاکہ مبینہ مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویزہے۔سفارتی تعلقات کے پیش نظرعدالت مراسلے سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتی۔فیصلے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت تسلیم کی گئی۔سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرناایگزیکٹوکا کام ہے،بیرونی سازش سے متعلق کوئی انکوائری یا تحقیقات نہیں کرائی گئی ،عدالتیں مصدقہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر۔