اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میں تو عمران خان کو گرفتار کرنے کےلئے تیار ہوں فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے ، لانگ مارچ کے دوران شیخ رشید کو بہت ڈھونڈا وہ میرے ہاتھ نہیں آئے ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر لئے گئے ازخود نوٹس پر جاری تفصیلی فیصلہ کے تناظر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کو پہلے تو دارالحکومت پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار کرنا تھا اب تو بات بہت آگے بڑھ گئی ہے ، اب تو ان پر آئین شکنی کا سنگین الزام ہے اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں انہیں اس کا واضح طور پر ذمہ دار قراردیا ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ عمران خان کی گرفتاری سمیت جو بھی فیصلے کرے گی اس پر عمل درآمد ہوگا۔
عمران کی گرفتاری کےلئے تیار ہوں، شیخ رشید کو بہت ڈھونڈا ،ہاتھ نہ آئے ، وزیرداخلہ








