واشنگٹن(مانیٹرنگ نیوز) ارب پتی افراد میں شامل بِل گیٹس نے اپنی دولت فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دینے کا اپنا وعدہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر ان کا نام دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست سے ’خارج‘ ہو جائے گا۔کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے یہ بات اس موقع پر کہی جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف اپنے رفاہی ادارے کو 20 ارب ڈالرز کا عطیہ دیں گے، دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت کا کہنا تھا کہ ان پر یہ ’فرض‘ عائد ہوتا ہے کہ اپنے وسائل معاشرے کو لوٹا دیں،بِل گیٹس نے اپنی دولت خیرات کرنے کا اعلان سب سے پہلے 2010 میں کیا تھا مگر اس کے بعد سے اس میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
بِل گیٹس کا دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں سے نکلنے کا عہد








