بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی،عمران خان

  فیصل آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، امریکا ان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرے گا۔
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چک جھمرہ کے عظیم شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کردیا ہے، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم کبھی اتنی بیدار نہیں تھی، علی افضل ساہی کو 17 جولائی کو جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی، قوم سمجھ چکی ہے ملک کیخلاف بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غداروں نے اس سازش کو کامیاب کیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوخاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، چوروں نے اقتدار میں آتے ہی 1100 ارب کا ڈاکہ مارا، ترامیم کر کے نیب کو تقریباً ختم کردیا گیا، چوروں نے اقتدار میں آکر این آر او لیا، پہلے انہوں نے مشرف دور میں اپنی چوری معاف کرائی تھی، دس سالوں میں دو خاندانوں نے مل کر لوٹا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ گیا ہوں ان چوروں کا آخری گیند تک مقابلہ کروں گا، ان کو قوم کا 1100 ارب ہضم نہیں کرنے دونگا، آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے، آپ میری ٹیم اور میں آپ کا کپتان ہوں، مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا امریکا ہمارا خیر خواہ اور اس ملک کی بہتری چاہتا ہے؟، امریکا تابعدار حکمران چاہتا ہے، ایک فون پر مشرف نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے گئے تھے، آج بھی ہمارے فوجی جوان بارڈر پر قربانیاں دے رہے ہیں، زرداری، نواز شریف آئے تو قوم نے سمجھا یہ جمہوری لیڈر ہیں، زرداری، نواز شریف دور میں امریکا نے 400 ڈرون حملے کیے، ڈرون حملوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں لوگ مارے گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں، بالکل یہ قوم دیکھے گی 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، امریکا ان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرے گا، امریکا کو مجھ جیسا آزاد لیڈر پسند نہیں، امریکا بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو پسند کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پہلے 130 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی اور اب 30 روپےکم کر دی شہبازشریف ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے عوام پر بڑا احسان کر دیا ہمارےدورمیں تیل کی قیمتیں اس سےبھی زیادہ تھیں آج پیٹرول کی قیمت150سےاورڈیزل کی قیمت144سےکم ہونی چاہیے آئی.
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے ہمارے ملک کا انصاف کا نظام طاقتور کو سزا نہیں دےسکتا ہمیشہ کمزور قانون کے شکار ہوتے ہیں طاقتوربچ جاتےہیں سری لنکا کی صورتحال دیکھ لیں جیسے ہی دیوالیہ ہوا حکمران ملک سے چلے گئے افغانستان بھی جیسےہی گراحکمران ملک سےبھاگ گئے لبنان میں بھی حکمرانوں نےکرپشن کی تو 70 فیصد لوگ غربت سےنیچےچلےگئے۔